حضرت مسیح موعودؑ
میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں :
’’میں بڑے دعوے او راستقلال سے کہتا ہوں کہ میں سچ پرہوں اور خدا ئے تعالیٰ کے فضل سے اس میدان میں میری ہی فتح ہے اور جہاں تک میں دُوربین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے تحتِ اقدام دیکھتا ہوں اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان کی تائید میں ایک اَور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اَور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔ میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے اور آسمان پر ایک جوش اور اُبال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پُتلی کی طرح اس مشتِ خاک کو کھڑا کردیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ،روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 403)