اطلاعات واعلانات
درخواست دعا
٭…دانیال احمد شیراز صاحب مربی سلسلہ لکھتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی عزیزم اعتزاز احمد حزقیل (واقف نو) ولد صالح احمد ناصر صاحب ربوہ موبائل چارجنگ پر لگا کر استعمال کررہے تھے کہ اچانک کرنٹ لگنے کی وجہ سے بیڈ سے زمین پر گرے اور بےہوش ہو گئے دو گھنٹے بعد ہوش آئی برین کا سی ٹی اسکین ہوا ہے اور علاج جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے سی ٹی اسکین میں کوئی منفی چیز سامنے نہیں آئی۔ الحمدللہ
احباب سےدعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عطا فرمائے نیز آئندہ پیچیدگیوں سے بچائے۔ آمین
اعلانِ نکاح و تقریب رخصتانہ
٭… عبد السمیع خان صاحب استاد جامعہ احمدیہ گھانا لکھتے ہیں کہ میری بیٹی تنزیلہ سمیع صاحبہ کی تقریب نکاح و رخصتانہ 9؍ جولائی2022ء کو جرمنی میں منعقد ہوئی۔یہ تقریب ڈوگرریسٹورنٹRaunheim میں دو بجے دوپہر شروع ہوئی۔ تلاوت و نظم کے بعدمکرم محمد لقمان شاہد صاحب مربی سلسلہ نے عزیزہ تنزیلہ سمیع کے نکاح کا اعلان مکرم ثمر سلطان صاحبAugsburgجرمنی ابن مکرم سلطان احمد صاحب (چک 152 شمالی سرگودھا۔ حال دارالفتوح شرقی ربوہ )کے ساتھ 8؍ہزار یورو حق مہرپر کیا اور دعا کرائی۔خاکسار کی طرف سے وکیل میرے بیٹے عزیزم عطا٫المنعم رضوان صاحب تھے۔
نکاح کے بعد احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
عزیزہ تنزیلہ سمیع حضرت فتح دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعوؑدکی نسل سے اور مکرم عبدالرشید خان صاحب خوشاب (سابق صدرمحلہ دار العلوم وسطی ربوہ )کی پوتی ہے ۔
احباب جماعت سےدرخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بابرکت اور مثمربثمرات حسنہ بنائے ۔آمین
٭…٭…٭