امیرالمومنین حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزکی مصروفیات
(یکم جولائی2021ء تا 30؍جون 2022ء)
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے روز مرّہ امور کا احاطہ ممکن نہیں۔ ذیل میں یکم جولائی 2021ء سے 30؍جون 2022ء کے دوران حضورِ انور کی بعض مصروفیات کی ایک جھلک پیش ہے۔
٭…02؍جولائی 2021ء بروز جمعۃ المبارک: مرکزی شعبہ آرکائیوز اینڈ ریسرچ سینٹر (ARC)کی طرف سے تیار کردہ احمدیہ انسائیکلوپیڈیا کی ویب سائٹ www.ahmadipedia.org کا افتتاح
٭… 04؍جولائی بروز اتوار: ایبے سکول ٹلفورڈ میں خدام الاحمدیہ برطانیہ کی منعقدہ کھیلوں کا دورہ
٭… 26 جولائی بروز سوموار: افتتاح مجیدہ ناصر پارک، اسلام آباد
٭…05؍اگست بروز جمعرات:معائنہ انتظامات جلسہ سالانہ برطانیہ2021ء
٭… 6تا 08؍ اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار: جلسہ سالانہ برطانیہ 2021ء۔ جلسہ کے دوران حضورِانور نے خطبہ جمعہ سمیت پانچ معرکہ آرا خطابات فرمائے
٭…14؍اگست بروز ہفتہ: ملاقات مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک
٭…15؍اگست بروز اتوار: ملاقات اراکین نیشنل عاملہ انصار اللہ ہالینڈ
٭… 21؍اگست بروز ہفتہ:ملاقات خدام جرمنی (سکول میں پڑھنے والے طلبہ)
٭…22؍اگست بروز اتوار: ملاقات خدام جرمنی (یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ)
٭… 24؍اگست بروز منگل: حضورِانور سید طالع احمد شہید کے گھر تشریف لے گئے اور اہلِ خانہ کےساتھ اظہار افسوس فرمایا
٭…27؍اگست بروز جمعۃ المبارک: ترکی زبان میں انٹرنیٹ ریڈیو کا اجرا
٭… 28؍اگست بروز ہفتہ: ملاقات اطفال الاحمدیہ جرمنی
٭…29؍اگست بروز اتوار: ملاقات نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ امریکہ
٭…03؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور نے نمازِ جمعہ کے بعد مکرم سیّد طالع احمد صاحب شہید کی نمازِ جنازہ حاضر پڑھائی، نیز ایشنگ سیمٹری گوڈالمنگ تشریف لے گئے۔حضورشہید مرحوم کی تدفین کے دوران وہیں موجود رہے اور بعد از تدفین دعا کروائی۔
٭… 04؍ستمبر بروز ہفتہ: ملاقات خدام الاحمدیہ لندن، برطانیہ (16 تا 19 سال)
٭… 05؍ستمبر بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ برمنگھم، برطانیہ (16 تا 19 سال)
٭… 8؍ستمبر بروز بدھ: حضورِانور نماز عصر کے بعد مسجد فضل کے نواح میں موجود گیسٹ ہاؤس میں تشریف لے گئے۔
٭… 11؍ستمبر بروز ہفتہ: ملاقات خدام الاحمدیہ مانچسٹر، برطانیہ (16 تا 19 سال)
٭… 12؍ستمبر بروز اتوار: ملاقات 13 تا 15 سالہ ناصرات الاحمدیہ مڈلینڈز ریجن، برطانیہ
٭… 12؍ستمبر بروز اتوار: آن لائن اختتامی خطاب برموقع نیشنل اجتماع مجلس انصار اللہ برطانیہ
٭…اس خطاب کے ساتھ اسلام آباد میں ایم ٹی اے کے قائم ہونے والے نئے سٹوڈیو کا افتتاح بھی ہوا
٭…18؍ستمبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ لجنہ اما ءاللہ فن لینڈ
٭… 19؍ستمبر بروز اتوار: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ جرمنی
٭… 19؍ستمبر بروز اتوار: حضورِانور نے Old Park Farm، Kingsley میں منعقدہ مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں رونق افروز ہو کر اختتامی خطاب فرمایا۔
٭… 25؍ستمبر بروز ہفتہ: ملاقات ناصرات الاحمدیہ نائیجیریا
٭…26؍ستمبر بروز اتوار: ملاقات طالبات لجنہ اماء اللہ نائیجیریا
٭…26؍ستمبر بروز اتوار: آن لائن اختتامی خطاب برموقع نیشنل اجتماع لجنہ اماء اللہ برطانیہ
٭… 2؍اکتوبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا
٭…03؍اکتوبر بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ کینیڈا (یونیورسٹی کے طلبہ)
٭…09؍اکتوبر بروز ہفتہ: آن لائن اختتامی خطاب برموقع جلسہ سالانہ جرمنی 2021ء
٭…10؍اکتوبر بروز اتوار: ملاقات نو مبائع خدام جماعت احمدیہ کینیڈا
٭…16؍اکتوبر بروز ہفتہ: ملاقات واقفینِ نو خدام (سینٹرل اور مغربی) کینیڈا
٭…17؍اکتوبر بروز اتوار: ملاقات واقفین نو اطفال (سینٹرل اور مغربی) کینیڈا
٭…23؍اکتوبر بروز ہفتہ: ملاقات یونیورسٹی طلبہ، مغربی کینیڈا
٭…24؍اکتوبر بروز اتوار: ملاقات نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ آئرلینڈ
٭…30؍اکتوبر بروز ہفتہ: ملاقات 13 تا 15 سالہ ناصرات الاحمدیہ مانچسٹر، برطانیہ
٭…31؍اکتوبر بروز اتوار: اختتامی خطاب برموقع انٹرنیشنل کانفرنس ہیومینٹی فرسٹ (ایوان مسرور، اسلام آباد)
٭… 5؍نومبر بروز جمعۃ المبارک: خطبہ جمعہ کے ساتھ حضورِانور نے تحریکِ جدید کے اٹھاسیویں مالی سال کے آغاز کا اعلان فرمایا
٭…06؍نومبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ کینیڈا
٭…07؍نومبر بروز اتوار: ملاقات نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ فن لینڈ
٭…13؍نومبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ
٭… نمازِ عشاء کے بعد حضورِ انور نے ایوانِ مسرورمیں تشریف لا کر محترمہ سیدہ یمنیٰ خلود صاحبہ اور مکرم منصور احمد ڈاہری صاحب کی شادی کو رونق بخشی اور دعا کروائی۔
٭…14؍نومبر بروز اتوار: ملاقات ناصرات الاحمدیہ جرمنی
٭…نمازِ عشاء کے بعد حضورِ انور نے ایوانِ مسرور میں تشریف لا کر مکرم منصور احمد ڈاہری صاحب اور محترمہ سیدہ یمنیٰ خلود صاحبہ کی تقریب ولیمہ کو برکت بخشی اور دعا کروائی۔
٭…17؍نومبر بروز بدھ: نمازِ مغرب کے بعد حضورِانور کے ساتھ ڈاکٹر Katrina Lantos Swett (امریکہ) کی ملاقات تھی۔ موصوفہ Lantos foundation کی پریذیڈنٹ ہیں اور اس سے قبل وہ چیئرپرسن U.S. Commission on International Religious Freedom رہ چکی ہیں۔
٭…20؍نومبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ سویڈن
٭…21؍نومبر بروز اتوار: ملاقات لجنہ اماء اللہ سویڈن
٭… 27؍نومبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ بھارت
٭… 28؍نومبر بروز اتوار: ملاقات لجنہ اماء اللہ جرمنی (طالبات یونیورسٹی)
٭…04؍دسمبر بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ امریکہ
٭…05؍دسمبر بروز اتوار: ملاقات نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ ناروے
٭… 6؍دسمبر بروز سوموار: ممبر آف پارلیمنٹ و لیڈر Liberal Democrats پارٹی برطانیہ Sir Edward Davey کی حضورِانور کے ساتھ ملاقات
٭…11؍دسمبر بروز ہفتہ: ملاقات کینیڈا میں مقیم عرب احمدی (خدام و انصار)
٭…12؍دسمبر بروز اتوار: ملاقات کینیڈا میں مقیم عرب احمدی خواتین (لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ)
٭…18؍ دسمبر بروز ہفتہ: ملاقات واقفین نو و واقفات نو فن لینڈ
٭…19؍دسمبر بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ سنگاپور
٭…26؍دسمبر بروز اتوار: اختتامی خطاب جلسہ سالانہ قادیان 2021ء (از ایوان مسرور، اسلام آباد)
٭…02؍جنوری 2022ء بروز اتوار: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا
٭…07؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِانور نے خطبہ جمعہ کے ساتھ وقف جدید کے پینسٹھویں سال کے آغاز کا اعلان فرمایا۔
٭…08؍جنوری بروز ہفتہ: ملاقات اطفال الاحمدیہ نائیجیریا
٭…09؍جنوری بروز اتوار: ملاقات طلبہ خدام الاحمدیہ نائیجیریا
٭…15؍جنوری بروز ہفتہ: ملاقات واقفین نو ڈاکٹرز جرمنی
٭…05؍فروری بروز ہفتہ: حضورِانور نے مجلس انصار اللہ برطانیہ کے گیسٹ ہاؤس ’سرائے ناصر‘ واقع فارنہم سرے یوکے کا افتتاح فرمایا۔
٭… 06؍فروری بروز اتوار: نیشنل عاملہ نیوزی لینڈ اور وہاں کی ذیلی تنظیموں کی نیشنل عاملہ کی ملاقات
٭…12؍فروری بروز ہفتہ: ملاقات نو مبائعین برطانیہ
٭…13؍فروری بروز اتوار: ملاقات صدران جماعت احمدیہ برطانیہ
٭…19؍فروری بروز ہفتہ: تبلیغ کے لیے ارجنٹائن جانے والے مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے وفد کی ملاقات
٭…19؍فروری بروز ہفتہ: جرمنی سے تعلق رکھنے والی ینگ لجنہ (حال ہی میں ناصرات الاحمدیہ سے لجنہ اماء اللہ میں شامل ہونے والیاں) کی آن لائن ملاقات
٭…20؍فروری بروز اتوار: ملاقات ناصرات الاحمدیہ (معیارِ دوم) جرمنی
٭…26؍فروری بروز ہفتہ: ملاقات نیشنل عاملہ مجلس خدام الاحمدیہ برکینافاسو
٭…27؍فروری بروز اتوار: ملاقات PAAMA UK
٭…05؍مارچ بروز ہفتہ: ملاقات مجلس اطفال الاحمدیہ Los Angeles امریکہ
٭…05؍مارچ بروز ہفتہ: اختتامی خطاب برموقع سالانہ انٹرنیشنل سمپوزیم IAAAE (ایوان مسرور، اسلام آباد)
٭…06؍مارچ بروز اتوار: ملاقات مجلس خدام الاحمدیہ Los Angeles امریکہ
٭…12؍مارچ بروز ہفتہ: ملاقات مجلس اطفال الاحمدیہ Texas امریکہ
٭…13؍مارچ بروز اتوار: ملاقات مجلس خدام الاحمدیہ Texas امریکہ
٭… 19؍مارچ بروز ہفتہ: ملاقات مجلس خدام الاحمدیہ Maryland امریکہ
٭…20؍مارچ بروز اتوار: ملاقات مجلس اطفال الاحمدیہ ناروے
٭…25؍مارچ بروز جمعۃ المبارک: کُردی زبان میں جماعت کی پہلی ویب سائٹ کا اجرا
٭…27؍مارچ بروز اتوار: ملاقات مجلس خدام الاحمدیہ ناروے
٭…یکم اپریل بروز جمعۃ المبارک: اسلام آباد میں ہومیو پیتھک ڈسپنسری اور ٹک شاپ کا افتتاح
٭…08؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: بدری صحابہؓ کے متعلق ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی تیار کردہ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
٭…02؍مئی بروز سوموار: خطبہ عید الفطر، مسجد مبارک اسلام آباد
٭… 03، 04 و 06؍مئی: اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ فرمایا اور ہدایات سے نوازا
٭…08؍مئی بروز اتوار: ملاقات 12 تا 15 سالہ واقفاتِ نو برطانیہ
٭…13؍مئی بروز جمعۃ المبارک: ریکارڈنگ خصوصی پیغام برائے God Summit۔ نیز دورہ ایم ٹی اے انٹرنیشنل سٹوڈیوز اسلام آباد
٭…15؍مئی بروز اتوار: حضورِانور نے دعاؤں کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے ایک گروپ کو رخصت فرمایا جو جرمنی میں منعقد ہونے والے کرکٹ اور فٹ بال ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہو رہا تھا
٭…15؍مئی بروز اتوار: ملاقات واقفاتِ نو لجنہ اماء اللہ برطانیہ
٭…22؍مئی بروز اتوار: اختتامی خطاب برموقع مجلس شوریٰ 2022ء (طاہر ہال، مسجد بیت الفتوح)، نیز بیت الفتوح میں زیرِ تعمیر حصے کا معائنہ
٭…28؍مئی بروز ہفتہ: ملاقات واقفاتِ نو لجنہ اماء اللہ امریکہ
٭…28؍مئی بروز ہفتہ: ملاقات خدام Yorkshire ریجن برطانیہ
٭…29؍مئی بروز اتوار: ملاقات واقفین نو خدام الاحمدیہ امریکہ
٭…05؍جون بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ ساؤتھ آسٹریلیا
٭…10؍جون بروز جمعۃ المبارک: ملاقات سائیکلنگ گروپ مجلس انصار اللہ برطانیہ
٭…11؍جون بروز ہفتہ: ملاقات Bishop Anba Anaelos
٭…11؍جون بروز ہفتہ: ملاقات خدام الاحمدیہ سکاٹ لینڈ ریجن، برطانیہ
٭…12؍جون بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ میلبرن، آسٹریلیا
٭…19؍جون بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ برزبن، آسٹریلیا
٭…26؍جون بروز اتوار: ملاقات خدام الاحمدیہ سِڈنی، آسٹریلیا
اعلاناتِ نکاح
٭…الفضل انٹرنیشنل کو موصولہ رپورٹس کے مطابق حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس سال 30 مواقع پر کل 194 اعلاناتِ نکاح فرمائے اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کی۔
رخصتی
٭…حضورِ انور نے دورانِ سال بعض مواقع پر اپنے دفتر سے دعا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے 31 جوڑوں کی رخصتی فرمائی۔
نماز ہائے جنازہ
٭…الفضل انٹرنیشنل کو موصولہ رپورٹس کے مطابق حضورِ انور نے دورانِ سال اسلام آباد میں 42مواقع پر 53 افراد کی نمازہائے جنازہ حاضر اور 301 افراد کی نمازہائے جنازہ غائب پڑھائی۔ اسی طرح دوران سال نماز جمعہ کے بعد دو افراد کے نمازہائے جنازہ حاضر جبکہ کل ملاکر 69 افراد کے نمازہائے جنازہ غائب پڑھائے۔
دفتری ملاقاتیں
٭…حضورِ انور نے قریباً ہر ہفتے کے دوران دفتری ملاقاتیں فرمائیں جن میں افسرانِ صيغہ جات، مربيانِ سلسلہ اور ديگر احباب نے حضورِ انور سے ہدايات اور راہنمائي حاصل کي۔ کورونا کے حالات کی وجہ سے یہ ملاقاتیں بذریعہ ٹیلی فون بھی ہوتی رہیں۔
فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے کی ملاقاتیں
دوران سال فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کو حضورِانور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں اکیس نشستوں میں بیٹھنے کی توفیق ملی۔ ان نشستوں میں مربیان کرام کو حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مسیح موعودؑ کی تصانیف ’اسلامی اصول کی فلاسفی‘ اور ’ایک غلطی کا ازالہ‘ اور حضرت مصلح موعودؓ کی تصانیف ’تقدیر الٰہی‘ اور ’ہستی باری تعالیٰ کے دس دلائل‘ پڑھنےکی توفیق ملی۔ نیز مربیان سلسلہ کو متفرق امور کے بارہ میں حضورِانور سے راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق ملی۔
ذاتی ملاقاتیں
٭…دورانِ سال یوکے سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دو ہزار سے زائد افراد؍فیملیز نے اپنے پیارے امام سے ذاتی ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔ وَذَالِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُعْطِیْہِ مَنْ یَّشَاءُ