حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 15؍تا 21؍اگست 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…19؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔(خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 5)
٭…20؍اگست بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ صالحہ صفی محمود صاحبہ اہلیہ مکرم خلیفہ صفی محمود صاحب یوکے کی نمازِ جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭…عزیزہ امۃ العلیم ہالہ بنت مکرم مرزا ہارون احمد صاحب ہمراہ مکرم سید اسماعیل احمد صاحب ابن مکرم سید مظفراحمد صاحب (سکنتھورپ۔یوکے)
٭…عزیزہ طاہرہ احمد بنت مکرم ساجد احمد صاحب (بریڈ فورڈ۔ یوکے) ہمراہ مکرم انجم احمد احمدی صاحب ابن مکرم محمد اکرم احمدی صاحب (فارنہم۔ یوکے)
٭…عزیزہ عاصمہ چودھری (واقفہ نو) بنت مکرم منیر ذوالفقار صاحب ہمراہ مکرم ولید بن ریاست صاحب ابن مکرم ریاست احمد صاحب مرحوم (ربوہ )
٭…عزیزہ سیدہ صبیحہ بشارت (واقفہ نو) بنت مکرم ڈاکٹر سید بشارت احمد شاہ صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم شاہ زین منصور صاحب (واقف نو) ابن مکرم منصور احمد صاحب(بیلجیم)
٭…عزیزہ اقراء احمد (واقفہ نو) بنت مکرم وحید الزمان سعید صاحب مرحوم (جرمنی) ہمراہ مکرم یاسر احمد صاحب ابن مکرم منیر احمد صاحب (جرمنی)
٭…عزیزہ خدیجہ ناہید بنت مکرم عارف حمید صاحب (مانچسٹر۔ یوکے) ہمراہ مکرم خالد احمد صاحب (واقف نو) ابن مکرم ناصر احمد صاحب (لندن)
٭…21؍اگست بروز اتوار: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج ایوانِ مسرور سے براہِ راست چھیالیسویں جلسہ سالانہ جرمنی 2022ء کے اختتامی اجلاس کو برکت بخشی اور بصیرت افروز اختتامی خطاب فرمایا۔ (تفصیلی رپورٹ ملاحظہ فرمائیں اگلے شمارہ میں)۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا