از افاضاتِ خلفائے احمدیت
مساجد کی تعمیر کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ19؍اکتوبر2018ء میں فرمایا:
مسجد کا افتتاح جب ہم کرتے ہیں ، جب ہم مسجد تعمیر کرتے ہیں تو اس سوچ کے ساتھ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے، اور اللہ تعالیٰ کے اس گھر کی تعمیر سے ہم نے اپنا مدّعا اور مقصد جو رکھنا ہے وہ صرف اور صرف یہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے ان باتوں کا کرنا ضروری ہے جن کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم عطا فرمایا ہے، اور اس میں سب سے پہلا اور اوّلین مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کرنا ہے، اور اس طرح ادا کرنا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے۔