اطلاعات و اعلانات
ملکہ برطانیہ کی وفات پر امام جماعتِ احمدیہ مسلمہ عالَم گیر کا اظہارِ افسوس
عزت مآب ملکہ معظّمہ الزبتھ دوم کی وفات کے موقعے پر امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالَم گیر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب نے فرمایا:
’’ملکہ معظّمہ الزبتھ دوم کی وفات درحقیقت برطانیہ عظمیٰ اور دولتِ مشترکہ کے لیےعظیم سانحہ ہے۔ جس شان، وقار اور غیرمتزلزل لگن کے ساتھ طویل عہدِ سلطنت میں ملکہ معظّمہ نے اپنی رعایا کےساتھ حسنِ سلوک کیا، اس پر احمدی مسلمان ہمیشہ اُن کے ممنونِ احسان رہیں گے۔
مَیں جماعت احمدیہ مسلمہ عالَم گیر کی جانب سے عزت مآب جناب شہنشاہ چارلس سوم ، شاہی خانوادے کے جملہ افراد اور پوری قوم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا تعالیٰ آپ سب کو اس صدمۂ عظیمہ کو برداشت کرنے کا بھرپور صبر اورحوصلہ عطا فرمائے۔‘‘
(بشکریہ مرکزی پریس اینڈ میڈیا آفس)