حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 12تا 18؍ستمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديہ ٔقارئين ہے:
٭…مورخہ 04؍ستمبر بروز اتوار دوپہر بارہ بجے نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ اٹلی کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔
٭…14؍ستمبر بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم رشید صادق امینی صاحب (بریڈ فورڈ۔ یوکے) کی نمازِ جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…15؍ستمبر بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ نسیم بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبداللطیف صاحب سابق امیر ضلع سکھر و خیرپور حال یوکے کی نمازِ جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…16؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔(خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے دیکھیں صفحہ 5)
٭…17؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم سید عبد الحفیظ رضوی صاحب (ٹوٹنگ، لندن) ابن مکرم سید عبدالمومن رضوی صاحب کی نمازِ جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی:
٭…عزیزہ ادیبہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم چودھری محمود احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم حمزہ ابتسام صاحب (واقف نو) ابن مکرم چودھری فاروق احمد صاحب (ہالینڈ)
٭…عزیزہ خولہ عقیل شاہ بنت مکرم سید عقیل شاہد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم علی زوہیر گوندل صاحب ابن مکرم ڈاکٹر سمیع الاحمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ صبیحہ خلت چیمہ (واقفۂ نو) بنت مکرم منصور احمد چیمہ صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم محمد حماد ارشاد صاحب ابن مکرم ارشاد احمد صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ نگہت سمیع احمد بنت مکرم داؤد احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم ابرار احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد منور صاحب (یوکے)
٭…عزیزہ ملیحہ سلیم بنت مکرم سلیم احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم شرجیل احمد صاحب ابن مکرم ناصر احمد چودھری صاحب(یوکے)
٭…18؍ستمبر بروز اتوار: حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰٰ آج حدیقۃالمہدی سے قریباً دو میل دور Old Park Farm، واقع Sickles Lane, Kingsley میں منعقد ہونے والے لجنہ اماء اللہ و انصار اللہ کے سالانہ اجتماعات(منعقدہ 16تا18؍ستمبر 2022ء)کے اختتامی اجلاسات میں بنفسِ نفیس رونق افروز ہوئے اور بصیرت افروز اختتامی خطابات فرمائے۔ یہ خطابات ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے توسّط سے پوری دنیا میں براہِ راست دیکھے اور سنے گئے۔ حضور انور لجنہ اماء اللہ کی اجتماع گاہ میں 12 بج کر 20 منٹ پر تشریف لائے اور اختتامی اجلاس کی صدارت فرمائی اور خطاب فرمایا۔ لجنہ اماء اللہ کے اجتماع کے اختتام کے بعد حضور انور کچھ وقت کے لیے حدیقۃ المہدی تشریف لے گئے جہاں پرحضور انور نے بعض امورکا جائزہ فرمایااور ہدایات سے نوازا۔ اس کے بعد حضور انور نے انصار اللہ کی اجتماع گاہ میں تشریف لاکر نماز ظہر و عصر جمع کرکے پڑھائیں۔ بعد ازاں حضور انور نے تقریباً سوا چار بجے انصار اللہ کے اجتماع کے اختتامی اجلاس کی صدارت فرمائی اور خطاب فرمایا۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِوَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا