متفرق مضامین
علاماتُ المقرَّبین
خَلق ان کے دودھ سے پرورش پاتی ہے
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
وہ صرف رب العالمین کی خاطر موت سے بچتے ہیں۔ خَلق ان کے دودھ سے پرورش پاتی ہے اور دل ان کے فیض سے مضبوط کردیئے جاتے ہیں۔ وہ اس بیمار بکری کی طرح نہیں جس کا دودھ بیماری سے سرخی مائل ہو گیا ہو اور نہ اس شخص کی طرح ہے جس کی آنکھوں کے پپوٹے بیماری کے باعث مستقلاً الٹ گئے ہوں۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ نمبر50)