متفرق مضامین
انہوں نے اپنے ظاہر و باطن کو اپنے پروردگار کے حضور پیش کر دیا ہے(علاماتُ المقرَّبین)
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
زمین ان کی ملاقات سے نفرت کرتی ہے اور آسمان ان کے دلائل کو روشنی بخشتا ہے اور وہ نافرمان لوگوں پر اللہ کی حجت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے حلف اٹھا کر اللہ سے یہ عہد باندھ رکھا ہے کہ وہ اپنے نفسوں کے تابع فرمان ہو کر نہ کسی سے محبت کریں گے اور نہ عداوت اور وہ اس بات سے بھگوڑوں کی طرح بھاگتے ہیں اور انہوں نے اپنے ظاہر و باطن کو اپنے پروردگار کے حضور پیش کر دیا ہے اور اس کی بارگاہ میں دنیا سے منقطع ہو کر آگئے ہیں۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ نمبر51)