ارشادِ نبوی
اے اللہ ! خرچ کرنے والے سخی کو اَور دے(ارشاد نبوی ﷺ)
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا:
ہر صبح دو فرشتےاترتے ہیں۔ ان میں سے ایک کہتا ہے۔ اے اللہ ! خرچ کرنے والے سخی کو اَور دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے اَور پیدا کر۔ دوسرا کہتا ہے اے اللہ!روک رکھنے والے کنجوس کو ہلاکت دے اور اس کا مال و متاع برباد کر دے۔
(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)