پیس فورم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن، طاہر ریجن، یوکے
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن، طاہر ریجن، یوکے کو مورخہ 15؍اکتوبر 2022ء کو شام آٹھ بجے St. Anns چرچ کے ہال میں پیس فورم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔
پیس فورم کی تیاری کے سلسلہ میں عاملہ میٹنگ کی گئی اور دو ٹیمیں بنا کر کام تقسیم کیے گئے۔
اسی طرح وانڈز ورتھ کے کاؤنسلرز کی فہرست تیار کی گئی اور 56 کاؤنسلرز کو پروگرام کی دعوت دی گئی۔ ان مین سے تین کا جواب آیا کے ہم آئیں گے اور 15 کی طرف سے معذرت کی گئی۔ اس کے علاوہ انصار اللہ نے اپنے ہمسایوں، دوستوں اور غیر احمدی احباب میں دعوت نامے تقسیم کیے۔
پیس فورم کے دن مورخہ 15؍اکتوبر کو دو انصار دوپہر تین بجے ہال میں کھانے کی تیاری کے لیے پہنچ گئے تھے اور باقی انصار سات بجے پروگرام کی تیاری کے لیے پہنچے۔ چنانچہ ہال میں کرسیاں، میز، تبلیغی سٹال، بیک ڈراپ اور 12 مختلف پوسٹر لگائے گئے۔
پروگرام کا آغاز شام آٹھ بجے زیر صدارت مکرم ضیاء الرحمان صاحب (نائب صدر انصار اللہ یوکے) ہوا۔ مکرم نصیر الحق صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی۔ جبکہ مکرم خالد سفیر صاحب نے متلو آیات کا انگریز ی ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم احمد خالد صاحب نے استقبالیہ کلمات کہے۔ پھر مکرم خالد سفیر صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا۔
بعد ازاں ہمارے معزز مہمانان مکرمہ Sara Davis صاحبہ اور مکرمہ Sara Linton صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پروگرام میں مدعو کیے جانے پر جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا۔
پھر مکرم رضا احمد صاحب مربی سلسلہ نے پروگرام کے مرکزی نقطہ ’world crisis and pathway to peace‘ پر تقریر کی۔
پروگرام میں شامل ایک عیسائی خاتون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعض قریبی لوگوں نے اسے مسلمانوں کے پروگرام میں شامل ہونے سے روکا لیکن ان کو یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ دوسروں کو بھی بتائیں گی کہ مسلمان ویسے نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھانے کی کوشش کرتی ہے۔
پروگرام کے آخر پر مجلس سوال و جواب ہوئی۔ بعد ازاں صدر مجلس مکرم ضیاء الرحمان صاحب نے پروگرام کے اختتامی کلمات میں سب شاملین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی۔ بعد ازاں عشائیہ پیش کیا گیا۔
پیس فورم میں کُل حاضری 40تھی۔ ان میں دو کاؤنسلر اور 17 مہمان شامل تھے۔
(رپورٹ: نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم انصار اللہ مجلس وانڈز ورتھ ٹاؤن اور عبد الوحید منہاس۔ زعیم انصار اللہ مجلس وانڈز ورتھ)