اطلاعات واعلانات
درخواستہائے دعا
٭… لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں زاد بھائی وحید احمد صاحب ابن شیخ صدیق احمد صاحب ساکن دنیاپورضلع لودہراں گردوں کی خرابی کے باعث صاحب فراش ہیں اور وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں زیر علاج ہیں۔
٭…انس احمد خان صاحب کارکن ایڈیشنل وکالت اشاعت(ترسیل) لندن تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے کندھے پرکچھ عرصہ قبل ایک گلٹی نمودار ہوئی جو کہ اب شدید درد کر رہی تھی۔ ہسپتال سے آپریشن کروانے کے بعد علاج جاری ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو صحت و تندرستی،شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر ایک پیچیدگی و تکلیف سے محفوظ رکھے۔ آمین
اعلاناتِ ولادت
٭… میمونہ صوفیہ صاحبہ آف کارنوال کینیڈا تحریر کرتی ہیں کہ میرے بڑے بیٹے عزیزم ملک حماد احمد طاہر مربی سلسلہ و بہوعزیزہ آنسہ حماد کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 24؍ اکتوبر 2022ء کو بیٹی سے نوازا ہے۔نومولودہ کا نام فریحہ حماد تجویز ہوا ہے۔نومولودہ مکرم ملک محبوب احمد صاحب مرحوم آف نانو ڈوگر ضلع لاہور کی پوتی جبکہ حبیب احمد بٹ صاحب آف مریدکے کی نواسی ہے۔نومولودہ ننھیال کی طرف سے مکرم حضرت مہر دین بٹ صاحبؓ آف بیداد پور ضلع شیخوپورہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی نسل سے ہے۔
٭… مسعود احمد طاہر صاحب ضلع فیصل آباد سے تحریر کرتے ہیں کہ میرے بڑے بیٹے عزیزم اسامہ مسعود مربی سلسلہ و بہو عزیزہ شمائلہ داؤد صاحبہ کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 24؍اکتوبر 2022ء کو شادی کےتین سال بعد بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔نومولود کا نام پیارے آقا نے مشہود احمد ہادی تجویز فرماتے ہوئے وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ نومولود مکرم محمد داؤد ناصر صاحب آف 96 گ ب کا نواسہ ہے اور مکرم حکیم روشن دین صاحب رضی اللہ عنہ (بکھلور نواں شہر) صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام کی نسل سے ہے۔
٭… عبدالسلام سید صاحب لندن تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ سارہ سید زوجہ بدر احمد ناصرصاحب کو اللہ تعالیٰ نے مورخہ 19؍فروری 2022ء کو بیٹی کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔بچے کا نام ’علیان احمد ناصر ‘تجویز ہواہے۔نومولود مکرم فائز احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ کا بھتیجا اور خاکسار کا نواسہ ہے بچہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام بچوں کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے۔نافع الناس اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے، خلافت کا سچا فرمانبردار اور خلیفۂ وقت کا سلطانِ نصیر بنائے۔آمین
سانحہ ہائے ارتحال
٭…ڈاکٹر کرامت اللہ دانیال صاحب برلنگٹن، ورمانٹ، امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد مکرم ڈاکٹر محمد ظفراللہ صاحب ولد محترم رحمت اللہ صاحب کوٹلی لوہاراں، سیالکوٹ بقضائے الٰہی مورخہ 28؍جون 2022ء کو وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مکرم فلاح الدین شمس صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ امریکہ نے یکم جولائی 2022ء کو فیئرفیکس، ورجینیا میں اُن کی نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین فیئرفیکس میموریل پارک میں ہوئی۔ مرحوم صوم و صلوٰۃ کے پابند، باہمت، خوش اخلاق اور خوش مزاج انسان تھے۔ قرآن کریم کے عاشق اور ترجمہ و تفسیر کے دلدادہ تھے۔ مرحوم نے 1974ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کے ارشاد پر ریاضی میں پی ایچ ڈی کی تھی اور الحمدللہ 120سے زیادہ ریسرچ پیپرز شائع کیے تھے۔ آپ نے پسماندگان میں اپنی والدہ،بہنوںاور بیوہ کے علاوہ 4بیٹے سوگوارچھوڑے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے ساتھ مغفرت کا سلوک فرماتے ہوئے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
٭…وقار الحق صاحب مربی سلسلہ سرگودھا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے سسر مکرم رشید احمدصاحب ولد منیر احمد صاحب ساکن دارالرحمت راجیکی ربوہ مورخہ 26؍ اکتوبر 2022ء بروز بدھ بعمر61سال بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم نیک، مخلص، دوسروں کا درد رکھنے والے نیز صابر شخصیت کے مالک تھے۔ مہمان نوازی آپ کا خاص وصف تھا۔ وفات سے قبل بطور سیکرٹری جائیداد حلقہ خدمت کی توفیق پا رہے تھے۔ آپ نے سوگواران میں اہلیہ کے علاوہ 4 بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم زاہد اقبال صاحب کو بطور معلم سلسلہ خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
تقریبِ شادی
٭…مرزا خلیل احمد قمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے عزیزم مرزا دانیال احمد کی تقریب شادی عزیزہ رمشہ الیاس کے ساتھ مورخہ 10؍جون 2022ء بروز جمعۃ المبارک منعقد ہوئی۔ولیمہ 18؍جون 2022ء بروز ہفتہ منعقد ہوا۔اس موقع پر محترم مرزا محمد الدین ناز صاحب نے دعا کروائی۔
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےازراہِ شفقت اس نکاح کا اعلان 11؍ستمبر2021ء بروز ہفتہ اسلام آباد ٹلفورڈ میں فرمایاتھا۔
احباب جماعت سے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لیے خاص دعا کی درخواست ہے۔
الفضل انٹرنیشنل میں مضامین؍رپورٹس اور اعلاناتِ دعا بھجوانے کے لیے:
Whatsapp/Telegram: +44 7566 234466 email: [email protected]