مقابلہ فی البدیہ تقاریر جامعہ احمدیہ جرمنی (بزبان انگریزی، عربی، جرمن اور اردو)
جامعہ احمدیہ جرمنی میں قائم مجلس علمی کے تحت سارا سال مختلف علمی مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں ان مقابلہ جات میں مقابلہ تقریر فی البدیہ بھی شامل ہے جو چارزبانوں انگلش،عربی،جرمن اور اردو میں منعقد کیا جاتا ہے۔
اس تقریری مقابلہ کے لیے طلبہ کے لیےپرچیاں لکھی جاتی ہیں ہر پرچی پر تقریر کرنے کے لیے دو موضوع تحریر کیے جاتے ہیں جن میں ایک دینی اور دوسرا دنیاوی ہوتا ہے۔ تقریر سے قبل مقرر ایک پرچی منتخب کرتا ہےاور پرچی پر تحریر دو موضوعات میں سے کسی ایک پر تقریر کرتا ہے۔ تقریر تیار کرنے کے لیے ہر مقرر کو تین منٹ کا وقت دیا جاتا ہے اور تقریر پیش کرنے کے لیے کم سے کم دو منٹ اور زیادہ سے زیادہ تین منٹ کا وقت ہوتا ہے۔ طلبہ نے بڑے دلچسپ انداز سے اپنی تقاریر پیش کیں۔ مقابلہ جات کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے۔
مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان انگلش
مورخہ 12؍اکتوبر کو مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان انگلش منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم فاتح احمد عزیزصاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم یونس یوسف صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔
اس مقابلہ تقریرمیں 19 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم انتصار احمد صاحب اور مکرم نویدالظفرصاحب نے ادا کیے۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم انتصار احمد صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم تکریم احمد صاحب(درجہ ممہدہ) نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیاض احمد صاحب( درجہ رابعہ) نے اور تیسری پوزیشن عزیزم یونس یوسف صاحب( درجہ ثانیہ) نے حاصل کی۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان عربی
مورخہ 19؍اکتوبر کو مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان عربی منعقد ہوا۔ مقابلہ کا آغاز عزیزم محمد شیراز نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ بعد ازاں عزیزم یونس یوسف صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔
اس مقابلہ تقریرمیں کل 16 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب، مکرم شمس اقبال صاحب اور مکرم عثمان احمد چیمہ صاحب نے ادا کیے۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم حفیظ اللہ بھروانہ صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والےطلبہ کا اعلان کیا۔ مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم فیاض احمدصاحب، درجہ رابعہ نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم عدنان احمد بٹ صاحب، درجہ خامسہ نے اور تیسری پوزیشن عزیزم مبارز احمد بھٹی صاحب(درجہ خامسہ) نے حاصل کی۔ جبکہ حوصلہ افزائی کے لیے عزیزم یونس یوسف(درجہ ثانیہ)کا نام منتخب ہوا۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان جرمن
مورخہ 26؍اکتوبر کو مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان جرمن منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم عدنان احمد بٹ صاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزم فیاض احمد صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔
آج کے اس مقابلہ تقریرمیں 19 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم طارق ہیوبش صاحب، مکرم طارق احمد ظفرصاحب اور مکرم شعیب عمر صاحب نے ادا کیے۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم طارق ہیوبش صاحب، منصف اعلیٰ نے مقررین کی پوزیشن کا اعلان کیا۔مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم یونس یوسف صاحب(درجہ ثانیہ)نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم فیاض احمد صاحب(درجہ رابعہ) نے اور تیسری پوزیشن دو طلبہ عزیزم محمد شیراز صاحب(درجہ اولیٰ) اور عزیزم ظافر محمود(درجہ شاہد) نے حاصل کی۔مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
مقابلہ تقریر فی البدیہہ بزبان اردو
مورخہ 02؍نومبر کو مقابلہ تقریر فی البدیہ بزبان اردو منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزم احمد اسجدصاحب نے کی۔ بعد ازاں عزیزمبارز احمد بھٹی صاحب نے مقابلہ کے قواعد پڑھ کر سنائے۔
اس مقابلہ تقریرمیں 17 طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض مکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب، مکرم انتصار احمدصاحب اور مکرم نویدالظفر صاحب نے ادا کیے۔
مقابلہ کے اختتام پر مکرم رحمت اللہ بندیشہ صاحب، منصف اعلیٰ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والےطلبہ کا اعلان کیا۔ مقابلہ میں اوّل پوزیشن عزیزم فیاض احمد صاحب( درجہ رابعہ) نے حاصل کی جبکہ دوسری عزیزم ظافر محمود صاحب( درجہ شاہد) نے اور تیسری پوزیشن عزیزم قویم احمد ملک صاحب(درجہ ثالثہ) نے حاصل کی اور حوصلہ افزائی کے لیے عزیزم یونس یوسف( درجہ ثانیہ)کا نام منتخب ہوا۔ مقابلہ کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔
(رپورٹ: حامد اقبال۔ شعبہ تاریخ جامعہ احمدیہ جرمنی)