اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭… شاہد احمد مسعود صاحب مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ بشریٰ شاہد (عمر ۷ ماہ) کا Congenital heart disease تشخیص ہونے پر ڈاکٹری ہدایات کے مطابق مورخہ ۲۱؍ نومبر ۲۰۲۲ء بروز سوموار طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں دل کا آپریشن ہوا ہے جس کے نتائج سے ڈاکٹرز سرِ دست مطمئن نظر آتے ہیں۔الحمدللہ

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ خاکسار کی بیٹی کو کامل شفا عطا فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے مستقبل میں بھی ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے۔آمین

٭… عبد العزیز بھٹی صاحب مربی سلسلہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و احسان سے خاکسار کو مورخہ ۲۱ نومبر ۲۰۲۲ء کو بیٹی کے بعد پہلا بیٹا عطا فرمایا ہے۔نومولود محترم محمد اعظم بھٹی صاحب سابق ناظم عمومی ضلع سیالکوٹ وعلاقہ گوجرانوالہ حال مقیم کینیڈاکا پوتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےبچے کا نام ’عبدالصبور‘تجویزفرمایاہے۔

بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اوراس کے پھیپھڑےپوری طرح کام نہیں کر رہے۔ بچہ مختلف ہاسپٹلز میں زیر علاج رہنے کے بعد اس وقت CMHسیالکوٹ میں داخل ہے۔

احباب جماعت سےدعا کی درخواست ہے کہ مولاکریم اپنے فضل سے بچے کو باعمر کرے، اس کی مشکل اور تکلیف دور فرمائے، صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور فعال زندگی سے نوازے۔آمین

اعلانِ ولادت

٭… جنید اسلم صاحب متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی بہن مکرمہ آصفہ اسلم صاحبہ زوجہ مکرم عطاء الکریم صاحب آف امریکہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مورخہ 12؍نومبر2022ء بروز ہفتہ دوسری بیٹی عزیزہ ’منہا کریم ‘سے نوازا ہے۔عزیزہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔عزیزہ مکرم خواجہ محمد اسلم صاحب کی نواسی اور مکرم خواجہ عبدالرحمٰن صاحب کی پوتی ہے ۔

احباب جماعت سےدعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ منہا کریم کو صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے، خلیفۂ وقت کی فرمانبردار اور جماعت کے لیے مفید وجود بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button