اطلاعات و اعلانات
درخواستہائے دعا
٭… تسلیم اختر زوجہ صدیق احمد جٹ صاحب ربوہ تحریر کرتی ہیں کہ میرا چھوٹا بھائی عزیزم طارق احمد جٹ ساکن محلہ طاہر آباد ربوہ گذشتہ دنوں فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں چھت پر مزدوری کرتے ہوئے گر گیا تھا۔ اس کے کولہے اور حرام مغز کو نقصان پہنچا ہے۔ لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں نے آپریشن تجویز کیا ہے۔ بڑی فکر مندی کی کیفیت ہے ۔ موصوف کے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر شفاعطا فرما ئے ،غیب سے اپنے فضل کے سامان پیدا فرمائے اور ہر قسم کی پریشانی سے بچالے۔ آمین
٭… ثوبان شمروز صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والدمحترم مورخہ 08؍نومبر2022ءسے شدید ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جرمنی کے ہسپتال میںزیر علاج ہیں ۔ مورخہ 20؍نومبر2022ءکو وینٹیلیٹر اتار دیاگیا تھاتاہم ابھی تک ICUمیں ہیں ۔گردے کام نہیں کررہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ڈائلیسز جاری ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق طبیعت کچھ بہتر ہو گی تو والد محترم کو ہسپتال کے دوسرے حصہ (ورزش سینٹر) میں منتقل کریں گے جہاںوہ کم از کم چھ ہفتے رکھیں گے۔ روزانہ کی بنیاد پر کچھ ٹیسٹ اور چیک اپ ہوگا اس کے بعد پھراوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کریں گے ۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ غیب سے مدد کے سامان پیدا فرمائے ، معجزانہ رنگ میں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر پیچیدگی سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت والی زندگی عطا فرمادے۔ آمین
٭…٭…٭
سانحہ ارتحال
٭…سید حسن خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ محترم میجر سعید احمد صاحب ولد چودھری محمد بوٹا صاحب مورخہ 15؍ نومبر2022ء کو ربوہ پاکستان میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
آپ اپنے بھائیوں میں سے پانچویں نمبر پر تھے ۔ آپ نے ملٹری سے ریٹائرمنٹ کے بعد جماعت کی خدمت میں اپنا سارا وقت گزارا اور دینی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش ہوتے تھے۔ انتہائی نیک، صالح اور تہجدگزار تھے۔ آپ اپنے کالج کے زمانہ میں باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی تھے اور اسی وجہ سے آپ کا حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ سے گہرا تعلق رہا تھا۔ محترم مرزا حنیف احمد صاحب کے ساتھ کافی عرصہ قرآن مجید کے حوالہ جات کے حصول میں ان کی مدد کرتے رہے۔ آپ کا سیالکوٹ کے مخلص گھرانے سے تعلق تھا۔ خاکسار آپ کی ساری فیملی کو بچپن سے جانتا ہے۔ آپ کے والدین بھی انتہائی پیار اور ہمدردی رکھنے والے اور غریبوں کی ہر طرح سے مددکرنے والے نیک وجود تھے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محترم میجر سعید احمد صاحب مرحوم و مغفور کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آپ کی اولاد بھی آپ کی طرح نیکیاں جاری رکھنے والی اور خادم دین ہو۔ آمین
٭… شہزاد شاہدصاحب جماعت بیت الفتوح ایسٹ تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم مکرم شاہد حسین مغل صاحب مورخہ 22؍ نومبر2022ء کو بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
آپ کو جماعت کے مختلف تعمیراتی منصوبوں میں بطور بلڈر کام کرنے کی توفیق ملی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
٭…٭…٭