اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭…منصور احمد ناصر(واقف زندگی)نمائندہ الفضل انٹرنیشنل لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ مکرم لقمان احمد سلطان صاحب مربی سلسلہ ربوہ گذشتہ ایک ہفتے سے شیاٹیکا کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ یہ درد ان کی دائیں جانب کمر سے شروع ہو کر ٹانگ کے نچلے حصے تک جاتا ہے اور اس درد کی شدت سے ان کا چلنا پھرنا، اٹھنا بیٹھنا حتی ٰکہ بستر پر لیٹنا بھی بہت مشکل ہو گیا ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں درد مندانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور جلد انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ، صحت و تندرستی والی لمبی فعال عمر عطا فرمائےاور ہر ایک پریشانی سے محفوظ رکھے۔آمین

٭…مکرمہ عابدہ بھٹی صاحبہ پاکستان سے تحریر کرتی ہیں کہ خاکسارکا بیٹا عبدالمنان قرآن کریم حفظ کر رہا ہے۔خدا کے فضل سے 15 سے زائد پارے حفظ کر چکاہے اور مزید حفظ جاری ہے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچے کے ذہن کو جلا بخشے اور قرآن کریم کو جلد مکمل حفظ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور نہ صرف حفظ کرنے بلکہ اس کی تعلیم پر خود بھی عمل کرنے والا ہو اور جماعت کے لیے بھی مفید بننے والا ہو۔آمین

٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم جرمنی اعلان کرواتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس سے قبل بھی کینسر کا حملہ ہوا تھا لیکن اب یہ جگر اور ہڈیوں میں بھی پھیل چکا ہے۔ کیموتھیراپی وغیرہ کے ساتھ روایتی علاج جاری ہےدورانِ علاج کافی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کافی پریشانی ہے۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خدامحض اپنے فضل سےعزیزہ کو صحت و تندرستی سے نوازتے ہوئے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمادے ۔آمین

تقریب آمین

٭…مکرم مبارک تنویر صاحب ربوہ اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے پوتے عزیزم حازم احمد خان ابن مکرم احمد صادق (مربی سلسلہ )اور نواسے عطاءالشافی ابن مکرم رفیع اللہ احمد صاحب نے قرآن شریف ناظرہ کا پہلا دور مکمل کر لیا ہے۔ فالحمدللہ علی ذالک۔دونوں بچے وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہیں۔

عزیزان کی تقریب آمین مورخہ 8؍نومبر 2022ء بروز منگل بوقت شام 4:15پر منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی محترم صدرصاحب صدر انجمن احمدیہ تھے۔ آپ نے دونوں بچوں سے قرآن کریم سنا اور دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان عزیز بچوں کو قرآن کریم پڑھنے ، سمجھنے اور پھرساری زندگی اس پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button