اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلانِ نکاح

٭…ارشد محمود خان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سکاٹ لینڈ تحریرکرتے ہیں کہ محض خداتعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ 3؍دسمبر2022ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر وعصر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے میرے بیٹے عزیزم قاسم محمود خان کا نکاح مسجد مبارک اسلام آباد میں پڑھایا۔ یہ نکاح مکرمہ عالیہ سمرین صاحبہ بنت مُنیر احمد صاحب ساکن لندن کے ساتھ مبلغ ساڑھے تین ہزار برطانوی پاؤنڈز حق مہرکے عوض طے پایا۔

عزیزم قاسم محمود مربی سلسلہ ہیں اور روزنامہ الفضل آن لائن لندن میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔

احباب جماعت سے دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ طرفین کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے ۔ آمین

٭…٭…٭

اعلاناتِ ولادت

٭… محمد امداد الرحمٰن صدیقی صاحب مبلغ سلسلہ جماعت چٹاگانگ بنگلہ دیش اعلان کرواتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کے بڑے بیٹے عزیزم لطف الرحمٰن طاہر (واقف زندگی سیرالیون) و بہو عزیزہ اسماء الحسنٰی ٹومپا کو مورخہ 28؍نومبر2022ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولود کا نام انیق الرحمٰن تجویز فرماتے ہوئے تحریک وقف نو میں قبول فرمایا ہے۔بڑا پوتا عزیزم کامران طاہر بعمر 7 سال بھی تحریک وقف نو میں شامل ہے۔ نومولود خاکسار کا پوتا اور مکرم نور نبی منڈل صاحب آف بوگورہ بنگلہ دیش کا نواسہ ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو صحت و تندرستی والی لمبی عمرعطا فرمائےاور انہیں نیک، صالح اور خادمِ دین بنائے۔آمین

٭…٭…٭

٭… چودھری اعجاز الحق صاحب رلیو کے سیالکوٹ حال کورنگی کریک کراچی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کے چھوٹے بیٹے عزیزم ولید اعجاز اور بہو عزیزہ تحمیدہ انعم کو جڑواں بچوں (بیٹی و بیٹا) سے نوازا ہے۔

بیٹی کا نام مرحا امل اور بیٹے کا نام شاہمیر عالم تجویز ہوا ہے۔ دونوں بفضل اللہ تعالیٰ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔نومولودگان خاکسار کے پوتا اور پوتی اور مکرم چودھری مبشراحمدمیلو صاحب مرحوم آف رلیوکے سیالکوٹ کے نواسہ اور نواسی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ دونوں نومولود بچوں کو صحت و تندرستی والی لمبی عمرسے نوازےنیز انہیں نیک صالح اور خادم و خادمہ دین بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button