اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
نمایاں کامیابی
٭… مولوی المامی سیسے صاحب اکاؤنٹنٹ و نیشنل سیکرٹری مال سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے عزیزم طاہر احمد سیسے نے امسال یونیورسٹی آف سیرالیون کے لاء سکول سے وکالت کا امتحان پاس کیا ہے اور LLBکی ڈگری حاصل کی ہے۔ سیرالیون میں صرف اسی ادارے میں وکالت کی تعلیم میسر ہے۔ مجموعی طور پر یونیورسٹی میں عزیزم موصوف ساتویں نمبر پر رہے۔
مولانا مبارک احمد نذیر صاحب مرحوم کی بواجےبو، سیرالیون میں خدمت کے دوران ہمارا خاندان ان کےزیرتربیت رہاہے۔ خاکسارمولوی المامی سیسے جامعۃ المبشرین سیرالیون کے اولین طلبہ اور اولین گریجویٹ میں سے ہے۔
احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزم طاہرسیسے کے علم و عمل میں برکت دے اور خدمت دین اور خدمت انسانیت کی بھرپور توفیق عطا فرمائے۔ آمین
٭…٭…٭