متفرق
اَحْسِنُوْا اَدَبَھُمْ
اولاد کی تربیت کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی دعاؤں کی حالت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
’’میری اپنی تو یہ حالت ہے کہ میری کوئی نماز ایسی نہیں ہے جس میں مَیں اپنے دوستوں اور اولاد اور بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا‘‘۔ فرماتے ہیں’’بہت سے والدین ایسے ہیں جو اپنی اولاد کو بری عادتیں سکھادیتے ہیں۔ ابتدا میں جب وہ بدی کرنا سیکھنے لگتے ہیں تو ان کو تنبیہ نہیں کرتے۔نتیجہ یہ ہوتاہے کہ وہ دن بدن دلیر اور بے باک ہوتے جاتےہیں۔‘‘فرماتے ہیں کہ’’جب اولاد ہوتی ہے تو اس کی تربیت کا فکر نہیں کیا جاتا نہ اس کے عقائد کی اصلاح کی جاتی ہے اور نہ اخلاقی حالت کو درست کیا جاتا ہے۔‘‘
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 372-373)
(جلسہ سالانہ برطانیہ 2018ء کے موقع پر حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا مستورات سے خطاب)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)