متفرق
مالی قربانی کرنے والوں، واقفین زندگی اور مبلغین کرام کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
احباب جماعت سے درخواست ہے کہ مختلف دینی مہمّات کے لیے مالی قربانی کرنے والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔اللہ تعالیٰ ان کے اموال و نفوس میں بےانتہا برکت عطا فرمائے۔نیز واقفینِ زندگی کے لیے دعا کریں اللہ تعالیٰ انہیں وقف کی روح کو قائم رکھتے ہوئے ایک جوش اور جذبے سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اسی طرح اُن مبلغین کرام کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا دنیا میں لہرانے اور دنیا کو توحید کے جھنڈے کے نیچے لے کر آنے کےعظیم مقصد کے لیے میدانِ عمل میں ہیں۔(ادارہ)