اطلاعات و اعلانات
درخواستہائے دعا
٭… عبدالحئی خان صاحب صدر جماعت رچمنڈ پارک، لندن تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے برین ٹیومر کی تشخیص کے بعد علاج جاری ہے۔12؍جنوری2023ءبروز جمعرات سرجری ہوگی ۔
٭… لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ تحریرکرتے ہیں کہ سُرینام کے سب سے پہلے احمدی محترم عبد العزیز جمن بخش مرحوم کے چھوٹے بیٹے محترم طاہر احمد جمن بخش صاحب مقیم دی ہیگ ہالینڈ کو مورخہ 20 دسمبر کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس پرانہیں ہسپتال لے جایا گیا اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے فوراً بائی پاس آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ مورخہ 22دسمبر کو ہیگ ہالینڈ کے (HaGa Leyenburg) ہسپتال میں موصوف کی اوپن ہارٹ سرجری کی جائے گی۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے تمام بیماروں کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے نیز ہر ایک پیچیدگی و تکلیف سے محفوظ رکھے ۔ آمین
٭…٭…٭
اعلاناتِ ولادت
٭… آفتاب احمد صاحب صدرجماعت Thornton Heathساؤتھ، لندن اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے عزیزم آفاق احمد (واقف زندگی،مرکزی شعبہ آئی ٹی) اور بہو عزیزہ تحسینہ عارف (واقفۂ نو) کو مورخہ 23؍نومبر2022ء کو بیٹا عطا فرمایاہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ازراہِ شفقت نومولود کا نام ’ابرار احمد‘عطا فرمایا ہے۔ نومولود وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔
نومولود مکرم محمد عارف بشیر صاحب سابق مبلغ سلسلہ تنزانیہ کا نواسہ جبکہ صحابیہ حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام محترمہ دولت بی بی صاحبہ رضی اللہ عنہا آف قادیان کی نسل میں سے ہے۔
احبابِ جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک،صالح، خادم دین اور خلافت احمدیہ کا مطیع و فرمانبرداربنائے، صحت و سلامتی والی عمر دراز عطا فرمائے، نافع الناس وجود اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
٭… حفاظت احمد نوید صاحب مبلغ سلسلہ جارج ٹاؤن،دی گیمبیا ویسٹ افریقہ تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بےپایاں فضل وکرم سےمورخہ 10؍دسمبر2022ء کو خاکسار کی بڑی بیٹی عزیزہ وجیہہ نوید اہلیہ عزیزم عبد الباسط صاحب مقیم پیس ویلیج کینیڈا کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ بچی کا نام ’’امۃ المنعم باسط ‘‘ تجویز ہوا ہے۔ نومولودہ محترم عبد الرؤف شاہد صاحب دار الفضل ربوہ کی پوتی اور خاکسار کی پہلی نواسی ہے۔بچی کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اور ابھی تک ڈاکٹرز نے اسے اپنی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو صحت و تندرستی والی فعال زندگی عطا فرمائے۔ نیک، صالح، خادم دین اور قرہ العین بنائے، اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے۔آمین
٭…٭…٭