متفرق شعراء
جلسہ سالانہ قادیان
ہو مبارک صد مبارک جلسہ ہائے قادیاں
گونجے گی اک بار ہر سو پھر صدائے قادیاں
میں تری تبلیغ کو پہنچاؤں گا ہر اک کنار
تھا یہ وعدہ رب کا تجھ سے دلربائے قادیاں
پورے وعدے کر دکھائے سارے ہی اس ذات نے
چاروں اور اب گونجتی ہے بس نوائے قادیاں
جس عَلَم کو رب نے ہاتھوں میں محمد کے دیا
اس کو لہرائے گا اونچا اب لوائے قادیاں
بے سکوں سی دنیا میں دیتا سکوں دارالاماں
دل کو بس بانو جی بھائے یہ ادائے قادیاں
(نفیسہ محمود بانو۔آسٹریلیا)
Mashallah bohat hi achi website ha ilm ka 1 khazana ha allah karay kay hum issay faida othanay walay hon AMEEN❤️❤️❤️😍😍😍😍