اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

درخواستِ دعا

٭… رانا سلطان احمد خان صاحب ربوہ سے تحریر کرتے ہیں کہ میرے تایازاد بڑے بھائی جان مکرم و محترم رانا ظفر احمد خان صاحب ابن صوبیدار حبیب الرحمان صاحب ہارٹ اٹیک کی وجہ سے طاہر ہارٹ ربوہ میں زیر علاج ہیں۔ بلڈپریشر اور شوگر بھی بہت زیادہ ہے۔ بڑی فکرمندی کی کیفیت ہے ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ معجزانہ طور پر صحت کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔آمین

سانحہ ارتحال

٭… لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ سُرینام، جنوبی امریکہ تحریرکرتے ہیں کہ محترمہ کلثوم علی جان صاحبہ اہلیہ محترم جبار علی جان مرحوم سابق صدرجماعت احمدیہ سُرینام مختصر علالت کے بعد مورخہ 18دسمبر کو بعمر71سال دار فانی سے کوچ کر گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

موصوفہ نے اپنے خاوند کے ہمراہ مئی 1979ء میں محترم محمد صدیق ننگلی شاہد مبلغ سلسلہ مرحوم و مغفور کی تبلیغ کے نتیجے میں حصار احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق پائی، اور تادم آخر اخلاص و وفا کے ساتھ عہد بیعت پر قائم رہیں۔ محترم جبار علی جان صاحب کو دسمبر 2002ء میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا، وفات کے وقت مرحوم بطور صدر جماعت سُرینام خدمت کی توفیق پا رہے تھے۔ ان کی اہلیہ نے بیوگی کا عرصہ بہت عزت ووقار کے ساتھ گذارا۔ نہایت خاموش طبع، انتہائی صابرہ شاکرہ خاتون تھیں۔ اپنی بہو کے ساتھ ان کا برتاؤ قابل رشک تھا۔ بیٹیوؤں اور دامادوں کے ساتھ بھی پیار محبت اور عزت و احترام کا رشتہ تادم مرگ قائم رہا۔ جماعتی پروگراموں میں بڑی باقاعدگی کے ساتھ شامل ہوتیںاور ہمیشہ بے لوث خدمت میں پیش پیش رہتیں۔ مبلغین کا بہت احترام کرتی تھیں۔اپنا چندہ بروقت ادا کرتی۔

مورخہ 26؍نومبر2022ء کو ان پر بیماری کا حملہ ہوا تو انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا ۔ مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کی کمراور پیٹ میں کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔اور ان کی بیماری کی کیفیت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے آپریشن یا کیموتھراپی سے بھی معذرت کی اور فیملی کو یہ مشورہ دیا کہ انہیں قریب موجود ’’ بوڑھے افراد‘‘ کے مرکز میں داخل کروادیں مگر ان کے بچوں نے اس تجویز کو ردّ کر دیا اور والدہ کو گھر لے آئے۔اورچند دن بعد ان کی حالت بگڑ گئی اوروہ کومہ میں چلی گئیں ۔ شدید بیماری سے قبل جب تک حواس قائم رہے انتہائی مطمئن اور پُر سکون رہیں۔

مورخہ 19؍دسمبر کو خاکسار نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ افراد جماعت کے علاوہ بہت سے غیر از جماعت بھی نماز جنازہ میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں قریبی سرکاری قبرستان مین تدفین عمل میں آئی۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند فرمائے اورتمام پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

الفضل انٹرنیشنل میں مضامین؍رپورٹس اور اعلاناتِ دعا بھجوانے کے لیے:
Whatsapp/Telegram: +44 7566 234466
email: [email protected]

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button