حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کی مصروفیات
مورخہ 19 تا 25؍دسمبر 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…20؍دسمبر بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم عبد الحفیظ صاحب (نیومالڈن۔یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور تین مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…22؍دسمبر بروز جمعرات: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ بشارت مبین صاحبہ اہلیہ مکرم محمد امجد جمیل صاحب (چیم۔ یوکے)کی نمازِ جنازہ حاضر اور دو مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…23؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں قادیان اور بعض افریقن ممالک میں جلسہ سالانہ کے آغاز پر احباب جماعت کوایمان و یقین اور اخلاص و وفا میں ترقی کرنے کی نصائح فرمائیں۔ نیز خطبہ جمعہ کے آخر میں مکرم فضل احمد ڈوگر صاحب (جنازہ حاضر)، مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب ربوہ اور مکرم عیسیٰ جوزف صاحب آف گیمبیا کی وفات پر ان مرحومین کا ذکرخیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
٭…25؍دسمبر بروز اتوار: حضور انور نے آج ایوان مسرور، اسلام آباد سے قادیان دار الامان کے ۱۲۷ویں جلسہ سالانہ کے اختتامی اجلاس سے بصیرت افروز خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا