متفرق
وہ شدائد کا سامنا ہونے پر پیٹھ نہیں پھیرتے
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’وہ شدائد کا سامنا ہونے پر پیٹھ نہیں پھیرتے خواہ انہیں تاریکیوں میں چلنا پڑے۔وہ بھاگتے نہیں خواہ انہیں قتل ہی کر دیا جائے۔ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ ناحق کسی کی عزت و آبرو کو آلودہ نہیں کرتے اور وہ اپنی زبان کو نیام میں رکھتے ہیں اور سونتتے نہیں۔‘‘
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ نمبر58)