حضرت مصلح موعود ؓ
اسلام کی خدمت کا وقت ہے
حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
’’اسلام کی خدمت کا یہ وقت ہے جو اس وقت اس کی اشاعت کے لئے زندگی وقف کرتا ہے خدا کے حضور میں شرفِ قبول پائے گا کیونکہ وہ آواز جو تیرہ سو برس پہلے بلند ہوئی تھی کہ وَ لْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّةٌ يَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَيْرِ وَ يَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ يَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِوہ آج بھی بلند ہو رہی ہے۔ جو اس پر لبیک کہے گا خدا تعالیٰ اُس کا ولی ہو گا۔ اِس لئے جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ غور کریں، ضروریاتِ وقت کو سمجھیں اور استخارہ کریں اور اپنی زندگیوں کوپیش کریں۔ جو ایسا کریں گے وہ خدا سے ابدی انعاموں کے وارث ہوں گے۔‘‘
(خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۰؍ستمبر۱۹۱۸ء)