ارشادِ نبوی
تلاوت قرآن کریم کی فضیلت
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ اس کا تکرار کرتے (یعنی درس دیتے) ہیں تو ان پر (اللہ کی طرف سے)سکینت (تسکین و رحمت) نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانک لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان فرشتوں میں ان کا ذکر فرماتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں۔
(صحیح مسلم، کتاب الذکروالدعاء، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن )