ارشادِ نبوی
تکلیف پر صبر کرنا
حضرت صہیبؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ اس کا تمام معاملہ خیرپر مشتمل ہے اور یہ مقام صرف مومن کو حاصل ہے۔ اگر اسے کوئی خوشی پہنچتی ہے تو یہ اس پر شکر بجا لاتا ہے، الحمدللہ پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوتا ہے تو یہ امر اس کے لیے خیر کا موجب ہوتا ہے اور اگر اس کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے اور یہ صبر کرتا ہے تو یہ امر بھی اس کے لیے خیر کا موجب بن جاتا ہے۔
(مسلم کتاب الزھد باب المؤمن امرہ کلہ خیر)