از افاضاتِ خلفائے احمدیت
مساجد کے ذریعہ محبت اور بھائی چارے کا معاشرہ قائم ہوتا ہے
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۳؍اکتوبر۲۰۰۳ء میں فرمایا:
’’مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ نے یہ احسان فرمایا ہےکہ جہاں اس کا قرب پانے کے لئے انفرادی طور پر نوافل اور ذکر الٰہی کا طریق بتایا،وہاں مساجد کا قیام کرکے اجتماعی عبادت کی طرف بھی توجہ دلائی تا کہ معاشرہ میں اونچ نیچ کا جو تصور ہے وہ بھی ختم ہو اور ایک محبت اور بھائی چارے کا معاشرہ قائم ہو۔‘‘