اطلاعات و اعلانات
اطلاعات و اعلانات
درخواستہائے دعا
٭… خالد حیات صاحب سیکرٹری وقفِ جدید مورفیلڈن والڈورف جماعت جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ میرے سسر مکرم چودھری اسجد جاوید چیمہ صاحب کی مورخہ۱۰؍فروری ۲۰۲۳ء کو جرمنی میں ہارٹ سرجری ہوئی ہے ۔ آپریشن کامیاب ہو گیا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامل شفا عطا فرمائے اور ہر ایک پیچیدگی و مشکل سے بچائے رکھے۔ آمین
٭… خواجہ صفی الدین قمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۰؍فروری کو مکرم شاہد معین صاحب(واقفِ زندگی شعبہ AIMS،طاہر ہاؤس لندن) جو کہ مکرم خواجہ رشید الدین قمر صاحب مرحوم کے داماد اور مکرم قاصد معین صاحب (مربی سلسلہ و ایڈیٹر ہفت روزہ الحکم)کے والد ہیں کے دل کا بائی پاس آپریشن ہوا ہے۔
احباب جماعت سے ان کی کامل و عاجل شفایابی اور ہر پیچیدگی سے محفوظ رہنے کی درخواست دعا ہے۔