میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ الہام’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروںتک پہنچائوں گا ‘‘کے متعلق فرماتے ہیں:
’’کتنا چھوٹا سا فقرہ ہے ۔ لیکن کیسی عظیم الشان بات اس میں بیان کی گئی ہے ۔ ایک ایسا شخص جس کا نام اس کے ارد گرد کے دیہات کے لوگ بھی نہیں جانتے تھے اور جب جاننے لگے تو ایسی صورت میں کہ اس کے ساتھ چھونا بھی حرام سمجھتے تھے ۔ گویا جب تک وہ انسان دنیا کے سامنے نہیں آیا۔ گمنام تھا۔ اور جب سامنے آیا تو بدنام تھا۔ لیکن وہ اس گمنامی کی حالت میں کہتاہے خدا نے مجھے کہا ہے ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچائوں گا‘‘۔ یہ نہیں کہا کہ میں تیری تبلیغ کو پہنچائوں گا۔ نہ یہ کہا کہ تیرے اہل ملک تک پہنچائوں گا۔ اور نہ یہ کہا کہ تیرے ہم مذہب تجھے مان لیں گے بلکہ یہ کہا کہ ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچائوں گا‘‘ یعنی کوئی علاقہ کوئی قوم اور کوئی مذہب مخصوص نہیں کیا جاتا ۔‘‘
(خطبات محمود جلد8صفحہ117-118)