ارشادِ نبوی
علم کا حصول جنت کے راستے کو آسان کر دیتا ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو علم حاصل کرنے کے ارادہ سے کہیں جائے، تو اللہ اس کے لیے جنت کے راستے کو آسان کر دیتا ہے۔
(ترمذی كتاب العلم عن رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ طَلَبِ الْعِلْمِ)