اطلاعات و اعلانات
اعلانِ ولادت
٭… محمد انورصاحب کوالالمپور، ملائشیاتحریر کرتے ہیں کہ️ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے خاکسار کو مورخہ ۲۳؍فروری ۲۰۲۳ء کو دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کے بعد تیسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ
سیدنا و امامنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بچے کا نام’مصور احمد‘ عطا فرمایا ہے۔ نومولود تحریک وقفِ نو میں شامل ہے۔
بچہ مکرم محمد حسین شاہد صاحب (مرحوم) مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ سابق مبلغ سیرالیون افریقہ کا پوتا اور مکرم محمد شفیع صاحب آف گوئی ضلع کوٹلی آزادکشمیر کا نواسا ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچے کو صحت وسلامتی والی عمر عطا فرمائے ۔نیک ، خادم دین، والدین کے لیے قرۃ العین اورخلافت احمدیہ کا سچا وفادار بنائے۔ آمین
درخواستِ دعا
٭… حافظ داؤد احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میرے سُسر مکرم محمد افضل صاحب ابن محمد طفیل احمد صاحب ہارٹ اٹیک کی وجہ سے طاہر ہارٹ اسٹیٹیوٹ ربوہ میں زیر علاج ہیں جہاں آپ کی اینجیو پلاسٹی ہوئی اور 4سٹنٹ ڈالے گئے۔
فی الحال دل کے عصبےکمزور ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت میں ہیں۔ بڑی فکرمندی کی کیفیت ہے۔
احباب سے دعا کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین