ادب آداب
کر نہ کر
٭… تو قُرآن مجید پر تدبُّر کیا کر۔
٭… تو روزانہ صُبح کے وقت قُرآن مجید کی تِلاوت ضرور کیا کر۔
٭… تو قرآن کریم کے اَحکام کو ہر چیز پر مُقَدَّم رکھ۔
٭… تو قُرآن مجید کا تَرجمہ اور مَطلب سیکھنا اپنے پر لازِم کر لے۔
٭… جب قُرآن تیرے سامنے پڑھا جائے تو غور سے سُن اور خاموش رہ۔
٭… تجھے لازم ہے کہ صبح کی نماز کے بعد ایک مقررّہ حصہ قرآن مجید کا ضرور پڑھا کر۔ باترتیب، باقاعِدہ، باترجمہ، باوُضو، باترتیل اور اس نیّت سے کہ میں اس کتاب کو اپنا رَہنما بنانے اور عمل کرنے کے لیے پڑھتاہوں۔
(مشکل الفاظ کے معنی: اَحکام: حُکم کی جمع، اِرشاد۔ مقررّہ: معیّن۔ با ترتیل: اچھی آواز کے ساتھ۔ رَہنُما: قائد، استاد، راستہ دکھانے والا)