سر کے بالوں کے لیے تیل
اجزا
٭…پیاز : 4عدد
٭…کڑی پتہ: ایک کپ
٭…ناریل کا تیل: آدھا لیٹر
بنانے کا طریقہ
٭…پیاز کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
٭… ایک علیحدہ برتن میں ناریل کا تیل اچھی طرح گرم کرلیں۔
٭…اس میں کڑی پتہ شامل کر دیں۔ اور بعد میں پیاز بھی ڈال دیں۔
٭… 30سے40منٹ تک اچھی طرح ابالنے کے بعد چولہا بند کردیں اور تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
٭… کسی صاف کپڑے یا باریک چھنی کے ذریعے تیل کو چھان لیں۔
٭…اس تیل کو روزانہ یا ہفتے میں 2-3مرتبہ ہلکا گرم کرکے سر پر مساج کرنا مفید ثابت ہوگا۔
٭…نوٹ: پیاز کی وجہ سے بالوں میں بو آئے گی مگر بالوں کو شیمپو کرنے سے فوراً ہی ختم بھی ہو جائے گی۔ مزید بہتر رزلٹ کے لیے اس میں کیسٹر آئل اور بادام کا تیل بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
یہ معلومات انٹرنیٹ سے لی گئی ہیں اورعمومی باتیں ہیں۔
(استعمال سے قبل اپنےڈاکٹر یا جی پی سے ضرور مشورہ لیں اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کسی کو پیاز سے الرجی نہ ہو)