اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائےدعا

٭…طاہر مہدی امتیاز احمد صاحب (مینیجر الفضل انٹرنیشنل) اعلان کرواتے ہیں کہ مکرم مبشر مجید باجوہ صاحب مربی سلسلہ کا ہورائزن ہسپتال میں کولہے کا آپریشن (hip joint replacement)ہوا ہے۔ آپریشن کے بعد موصوف اللہ تعالیٰ کے فضل سے مائل بصحت ہیں۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے،آپریشن کے بعد کی جملہ پیچیدگیوں سے محفوظ رکھے اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔

٭…عابد انور خادم صاحب ناظم تبلیغ مجلس انصار اللہ ساؤتھ ریجن یوکےتحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے عزیز دوست محترم سیّد آفتاب صاحب آف قادیان کی نومولودہ پوتی ہفتہ عشرہ سے بیمار ہے نومولودہ کو جگراور گردے کا انفیکشن ہے۔

٭…عتیق احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میری نواسی عفیفہ احمد بنت عظیم احمد (واقفہ نو بعمر۹ سال) مقیم ملائیشیا بیمار ہے۔

احباب جماعت سے درخواست دعاہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے بچیوںکو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین۔

اعلاناتِ ولادت

٭…نازیہ نورین اظہرصاحبہ صدر لجنہ حلقہ ہاربُرگ جرمنی تحریر کرتی ہیں کہ خداتعالیٰ نےاپنے بے پایاں فضل وکرم سے ہماری پیاری بیٹی سجیلہ احمد(واقفہ نو)اور داماد عزیزم نصر احمد کو مؤرخہ ۱۵؍مارچ ۲۰۲۳ء کوپہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ۔بچے کا نام ’آہل احمد‘ تجویز ہواہے جو کہ خدا کے فضل سے وقف نو کی مبارک تحریک میں شامل ہے۔نومولود مکرم ظفر احمد صاحب مرحوم (شاہکوٹ) کا پوتا اور مکرم خلیل احمدصاحب سیکرٹری وقف جدید وضیافت حلقہ ہاربرگ کا نواسہ ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولیٰ کریم بچہ کو صحت وتندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔نیک،خادم دین،والدین کے لیے قرۃالعین اور خلافت کا سچا وفادار بنائے۔ آمین

٭…مظفر احمد شہزاد تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کو دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے بعد مورخہ۴؍مارچ ۲۰۲۳ءبروز ہفتہ بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام ’حارث شہزاد‘ رکھا گیا ہے۔نومولود مکرم یعقوب احمد صاحب آف محمود آباد فارم کا پوتا اور حضرت میاں جان محمد صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پڑپوتا ہے۔ اسی طرح مکرم رشید احمد صاحب کا نواسہ ہے۔

احباب سے نومولود کے نیک، باعمر، خادم دین اور خلافت کا فدائی ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button