از مرکزحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
الفضل انٹرنیشنل کے روزنامہ ہونے پر اسے پڑھنے اور خریدنے کی تحریک نیز الفضل میں لکھنے والوں کے لیے دعائیہ کلمات
(اسلام آباد،۲۴؍مارچ۲۰۲۳ء) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۴؍ مارچ ۲۰۲۳ء میں الفضل انٹرنیشنل کے روزنامہ ہونے پر اسے پڑھنے اور خریدنے کی تحریک فرمائی نیز اس میں لکھنے والوں کے لیے دعائیہ کلمات ارشاد فرمائے۔حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
ایک یہ بھی اعلان کر دوں کہ کل ۲۳؍مارچ سے الفضل انٹرنیشنل جو ہفتے میں دو بار شروع ہو گیا تھا اب روزنامہ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ اردو جاننے والے اور پڑھنے والوں کو اسے پڑھنا بھی چاہیے، خریدنا بھی چاہیے،subscribeکرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس سے فیض اٹھانے کی توفیق دے اور الفضل میں لکھنے والوں کو بھی توفیق دے کہ وہ اعلیٰ مضامین لکھنے والے ہوں۔ (آمین)