ارشادِ نبوی
قیام اللیل سے قربتِ الٰہی کا حصول
حضرت بلالؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رات کو نماز تہجد کے لیےبیدار ہوا کرو کیونکہ یہ تم سے پہلی اقوام میں سے صالحین کا طریق ہے۔ رات کا قیام اللہ تعالیٰ کی قربت عطا کرتا ہے، گناہوں سے روکتا ہے، برائیوں کو مٹاتا ہے اور جسمانی تکالیف سے محفوظ رکھتا ہے۔
(ترمذی کتاب الدعوات باب فی دعاء النبیؐ 3549)