متفرق مضامین
اَحْسِنُوْا اَدَبَھُمْ
اولاد کی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنی اولاد کی مناسب عزت وتکریم کریں۔ جیسے جیسے اُن کی عمر بڑھے اُسی مناسبت سے اُن کی بات کو اہمیت دی جائے،تعلیم اور گھریلو معاملات میں اُن کے ساتھ مشورہ کیا جائے اور عمر کے مطابق اُن کے ذمہ کچھ کام لگائے جائیں اس طرح اُن کے اندر آگے بڑھنے اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ پیداہوگا۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ
اَکْرِمُوْا اَوْلَادَکُمْ وَ اَحْسِنُوْا اَدَبَھُمْ (ابن ماجہ ابواب الادب باب برالوالدین۔ بحوالہ حدیقۃ الصالحین صفحہ۴۱۶حدیث۳۸۹)
آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور اُن کی اچھی تربیت کرو۔