متفرق مضامین
سجدۂ تلاوتِ قرآنِ کریم کی دعائیں
سَجَدَ وَجْھِیْ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَ شَقَّ سَمْعَہٗ وَ بَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ
(ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول فی سجود القرآن حدیث نمبر ۳۴۲۵)
ترجمہ: میرا چہرہ سجدہ ریز ہے اُس ذات کی خاطر جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی خاص قدرت و طاقت سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔
اَللّٰھُمَّ سَجَدَ لَكَ سَوَادِیْ وَ اٰمَنَ بِكَ فُؤَادِیْ یا سَجَدَ لَكَ رُوْحِىْ وَ جَنَانِیْ
(فقہ احمدیہ، عبادات۔ صفحہ ۲۱۶، ۲۱۷)
ترجمہ: اے اللہ! تیرے لیے میرا جسم سجدہ کر تا ہے اور میرا قلب تجھ پر ایمان لاتا ہے، اے (میرے اللہ!)میری روح اور میرا دل تیرے حضور سجدہ ریز ہے۔