اطلاعات واعلانات
درخواست دعا
رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ ٹھیکیدار عبدالواحد صاحب ولد عبدالعزیز صاحب گرنے کی وجہ سے صاحب فراش ہیں۔ٹانگ پر چوٹ لگی ہےجس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہر قسم کی پیچیدگی اور پریشانی سے محفوظ رکھے۔آمین
سانحہ ارتحال
رانا عزیز اللہ خان صاحب مربی سلسلہ
ایم ۔ ایم ۔ طاہر اعلان کرواتے ہیںکہ رانا عزیزاللہ خان صاحب مربی سلسلہ مورخہ ۲۸؍مارچ ۲۰۲۳ء بعمر۶۰ سال بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ اسی روز شام ساڑھے چار بجے دارالضیافت میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی جس کے بعد بہشتی مقبرہ دارالفضل میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔
مرحوم ۶؍اکتوبر۱۹۶۲ء کو کنجروڑ ضلع نارووال میں رانا عبدالمجید خان صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ بی اے کرنے کے بعد ۱۹۸۴ء میں جامعہ احمدیہ داخل ہوئے۔ ۱۹۸۸ء میں مبشر کی ڈگری لے کر میدان عمل میں آئے۔ آپ نے آٹھ سال نظارت اصلاح و ارشاد مقامی کے تحت ضلع فیصل آباد، خوشاب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خدمت کی توفیق پائی ۔بعد ازاں تین سال نظارت دعوت الی اللہ کے مربی رہے۔۱۹۹۹ء سے ۲۰۲۰ء تک اکیس سال آپ نے وکالت وقفِ نو میں بطور مربی خدمات سر انجام دیتے رہے۔آخری دو سال نظارت اصلاح و ارشاد مرکزیہ میں آپ کا تقرر رہا۔ یوں آپ کا عرصہ خدمت چونتیس سال بنتا ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین
٭…٭…٭