ارشادِ نبوی
سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے
حضرت جابر بن عبداللہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک سفر میں آنحضرت ﷺ نے اپنے ساتھیوں کا ہجوم دیکھا جس میں ایک شخص پر سایہ کیا جا رہا تھا۔ حضورؐ نے سبب پوچھا توعرض کی گئی کہ روزہ دار کو سایہ کیا جا رہاہے۔رسول اللہ ؐ نے بڑے جلال سے فرمایا لَیْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِی السَّفَرِکہ سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔
( بخاری کتاب الصوم)