یورپ (رپورٹس)
مسجد نصرت جہاں، ڈنمارک میں جلسہ یوم مسیح موعود
جماعت احمدیہ ڈنمارک میں امسال جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۶؍مارچ بروز اتوار محمد زکریا خان صاحب امیر و مشنری انچارج ڈنمارک کی صدارت میں نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن میں منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد اجلاس کی پہلی تقریر خاکسار (مربی سلسلہ) نے ڈینش زبان میں ’’ایک احمدی حضرت مسیح موعودؑ کی نگاہ میں ‘‘ کے موضوع پر کی۔
اس جلسہ کی آخری تقریر مکرم امیر و مبلغ انچارج صاحب ڈنمارک نے اردو زبان میں کی۔ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت میں چند نشانات و معجزات کا ذکر کیا۔ اجتماعی دعاکے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس جلسہ میں دوسو سے زائد مرو و خواتین نے شرکت کی۔