متفرق شعراء
اِک تیس دن کا یارو مہمان آگیا ہے
اِک تیس دن کا یارو مہمان آگیا ہے
لے کر نویدِ برکت رمضان آگیا ہے
ہر خاص و عام پی لے جامِ وِصالِ مولا
لے کر لِقا کا شربت رمضان آگیا ہے
قِسمت سے پھر ملے ہیں ایامِ سَعد ہم کو
لے کر خدا کی قُربت رمضان آگیا ہے
رحمِ خدا کو مانگو عشرہ میں رحمتوں کے
لے کر خدا کی رَحمت رمضان آگیا ہے
عشرہ میں مَغفِرَت کے بخشش کی آرزو ہو
لے کر دعا کی رَغبت رمضان آگیا ہے
(ابو بلال)
(مشکل الفاظ کے معانی: نوید:خوش خبری۔ جام: پیالہ۔ وصال:مِلنا۔ لقا:ملاقات۔ ایامِ سعد:خوشی کے دن۔ قربت:نزدیکی۔ آرزو:خواہش۔ رَغبت:خواہش۔ )