مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک اور طالب علم کا اعزاز(تکمیلِ حفظ قرآن)
خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۸؍ مارچ ۲۰۲۳ء بروز منگل مدرسۃ الحفظ کے ایک طالب علم عزیزم عبدالصمدڈی گرافٹ ڈانٹسے (Abdul Samad De Graft Dantse)ولد محترم بکسن ڈی گرافٹ کوامی ڈانٹسے (Mr. Buckson De Graft Kwame Dantse) صاحب نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔الحمدللہ
عزیزم ۱۸؍ نومبر ۲۰۰۸ء کو ٹاکوراڈی (Takoradi) گھانا میں پیدا ہوئے اور گورنمنٹ سکول ٹاکوراڈی سے JHSمکمل کرنے کے بعد فروری ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے۔ عزیزم نے دو سال ایک ماہ اور اٹھائیس دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ بحیثیت استاد مورخہ ۲۸؍مارچ کو مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب نے ان سےآخری سبق سنااور اس نئے حافظ کو مبارکباد دی۔ عزیزم سیکنڈری سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں داخلے کا خواہشمند ہے تاکہ مزید علم حاصل کر کے سلسلہ کی خدمت کر سکے۔ مدرسۃ الحفظ کے آغاز(مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۸۲طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ