ارشادِ نبوی
دو آدمی قابلِ رشک ہیں
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : دو آدمی قابلِ رشک ہیں۔ پہلا وہ شخص جسے اﷲ تعاليٰ نے قرآن سکھایا اور وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا ہے۔ اس کا پڑوسی اسے قرآن پڑھتے ہوئے سنتا ہے تو کہہ اٹھتا ہے کہ کاش مجھے بھی اس کی مثل قرآن عطا کیا جاتا تو میں بھی اسی طرح کرتا جس طرح یہ کرتا ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جسے اﷲ تعاليٰ نے مال بخشا ہے اور وہ اسے اﷲ تعاليٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔ دوسرا اسے دیکھ کر کہتا ہے کہ کاش مجھے بھی اتنا مال ملتا جتنا اسے ملا ہے تو میں بھی اسی طرح صرف کرتا جس طرح یہ کرتا ہے۔
(بخاری کتاب فضائل القرآن، باب اغتباط صاحب القرآن)