متفرق مضامین
بیسن کا حلوہ
اجزا
بیسن ۲۵۰ گرام
دودھ ۲۵۰ گرام
گھی ۲۵۰ گرام
ہری الائچی ۶ عدد
پستے ، بادام گارنشنگ کے لیے
گریس کی گئی ٹرے ( اگر برفی بنانی ہو تو)
چاندی کے ورق ایک عدد
شیرے کےلیے اجزا
چینی ۱۲۵ گرام
پانی ۱۲۵ گرام
ترکیب
گھی گرم کر کے اس میں ۶ عدد ہری الائچی کے ساتھ بیسن ڈال کر ہلکی آنچ پر ۱۰ منٹ بھون لیں۔
اب اس میں دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کریں۔ اور متواتر ہلاتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بنے
دودھ خشک ہونے پر پانی اورچینی سے تیار کیا ہوا شیرہ شامل کر کے اسے اچھی طرح مکس کریں اور گریس کی ہوئی بڑی پلیٹ میں ڈال کربرابر پھیلا دیں۔
آخر میں کٹے بادام، پستے اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کےسرو کریں۔ اگر اسے کم از کم ۸ سے ۱۰ گھنٹے پڑا رہنے دیں تو برفی کی طرح ٹکڑیاں بھی کاٹی جا سکتی ہیں۔