ارشادِ نبوی
اخلاص سے لا الٰہ الا اللہ کہنے کی برکت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ(آپؐ سے)پوچھا گیا: یا رسول اللہ! قیامت کے روزلوگوں میں وہ کون خوش قسمت ہے جس کی آپؐ سفارش فرمائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: …قیامت کے روز میری شفاعت کے ذریعہ لوگوں میں سے خوش قسمت وہ شخص ہو گا جس نے اپنے دل یا فرمایا اپنے نفس کے اخلاص سے لا الٰہ الااالله کہا۔
(بخاری کتاب العلم باب الْحِرْصِ عَلَى الْحَدِيثِ)