متفرق مضامین
مضطر بن کر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکیں
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۲۸؍ نومبر ۲۰۰۳ء میں فرمایا:
’’گزشتہ سو سال سے زائد عرصہ سے ہمیشہ اللہ تعالیٰ ہی ہمیں سنبھالتا رہا ہے،ہماری مشکلیں آسان کرتا رہا ہے،آج بھی وہی خدا ہے جو ان دکھوں کو دور کرے گا انشاءاللہ۔ بظاہر نا ممکن نظر آنے والی چیز، نا ممکن نظر آنے والی بات محض اور محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ممکن بن جایا کرتی ہے اور انشاء اللہ بن جائے گی۔ بڑے بڑے فرعون آئے اور گزر گئے لیکن الٰہی جماعتیں ترقی کرتی ہی چلی گئیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ مضطر بن کر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکیں۔‘‘