ارشادِ نبوی
سجدہ میں دعا کرو
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ اپنے رب سے سب سے زیادہ قریب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے، لہٰذا (سجدے میں) تم لوگ بکثرت دعا کیا کرو۔
(سنن نسائی کتاب التطبیق بَابُ : أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنَ اللّٰهِ عَزَّ وَجَلَّ)